
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے ہری پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام پاکستانی عوام اور حجاج کرام کو دلی عید مبارک، ہماری تحریک ابھی بھی جاری ہے، میرے حلاف ریفرنس سپیکر قومی اسمبلی نے غلط طور پر دائر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے
عمر ایوب خان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف ریفرنس فرمائشی پروگرام ہے، یہ 2018 اور 2024 میں ریٹرنگ افسر اور پشاور ہائی کورٹ ایبٹ اباد میں ریجیکٹ ہوا، بغیر ثبوتوں کے ریفرنس دائر کیا گیا ہے، الیکشن کمپین کے دوران میں حلقے میں نہیں جا سکا، والد کے جنازے میں ٹھیک طرع شرکت نہیں کر سکا۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں نے بانی پی ٹی ائی کی محبت میں ووٹ دیئے ہے، میرے مدمقابل امیدوار کے ہوش اڑے ہوئے ہیں بغیر کسی نقطے اور ثبوت کے ریفرنس دائر کر رہا ہے، میرے اوپر 200 ایف آئی آر ہیں ایک اور پیکا ایکٹ کی دے دیں، یہ سمجھتے ہے عمر ایوب کو دبا سکتے ہے میں بانی پی ٹی ائی کا سپاہی ہوں، ہم اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔