چوہدری ثنار کی پی ٹی آئی میں شمولیت؟

October, 10 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) سابق لیگی رہنما چوہدری ثنار علی خان کی سوشل میڈیا پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت سے متعلق خبریں بے بنیاد نکلیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت سے متعلق خبروں کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دے دیا۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کے حوالے سے پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبر جھوٹ پر مبنی ہے، ان کی پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر سے اس حوالے سے ملاقات نہیں ہوئی۔
خاندانی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری نثار علی خان آزاد حیثیت سے اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور پی ٹی آئی میں شمولیت کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔