
بزرگ سیاستدان الہٰی بخش سومرو 1926 میں ضلع جیکب آباد میں پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق شکار پور میں آباد سومرو خاندان سے تھا، جس نے سندھ میں سالہا سال حکومت کی۔
مرحوم مولا بخش سومرو کے فرزند اور احمد میاں سومرو کے بھائی تھے اور پیشے کے اعتبار سے انجینئر تھے۔ الہٰی بخش سومرو جنرل ضیا الحق کے دور میں حکومت میں پہلی مرتبہ وفاقی وزیر بنے۔ 1985ء میں بلا مقابلہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرحوم کی نماز جنازہ آج (جمعرات کو) کراچی میں ادا کی جائے گی اور تدفین آبائی علاقے احمد میاں سومرو میں ہوگی۔