ٹک ٹاکر ثناء یوسف کا قاتل گرفتار، فوٹیج سامنے آگئی
اسلام آباد پولیس نے نوجوان ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قاتل کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا
اسلام آباد پولیس نے نوجوان ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قاتل کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کیا/فائل فوٹو
اسلام آباد: (سنو نیوز) اسلام آباد پولیس نے نوجوان ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قاتل کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا۔ ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم عمر حیات کا تعلق فیصل آباد سے ہے، ملزم نے نوجوان ٹک ٹاکر کے قتل کا اعتراف کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے ملزم عمر حیات کو اسلام آباد سے ہی گرفتار کیا جس کا تعلق فیصل آباد ہے۔ ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور تکنیکی آلات کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیجز میں ملزم کو واردات کے بعد بھاگتے ہوئے دیکھا جا  سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مشہور ٹک ٹاکر ثنا یوسف اسلام آباد میں قتل

ذرائع کے مطابق ملزم باقاعدہ منصوبہ بندی کیساتھ ثناء یوسف کے گھر میں داخل ہوا اور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے قاتل کی گرفتاری پر اسلام آباد پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہاہے کہ ملزم کو کچھ ہی گھنٹے پہلے گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم سے پستول اور مقتولہ ثناء یوسف کا آئی فون بھی برآمد کیا ہے۔ملزم نے ابتدائی تفتیش میں ہی اقبال جرم بھی کر لیا ہے۔

اس سے قبل رات گئے مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ سنبل میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ ایف آئی آر متن کے مطابق پیر کی شام 5 بجے ملزم ہمارے گھر داخل ہوا اور ثناء یوسف پر فائرنگ کی، دوگولیاں ثناء یوسف کے سینے میں لگیں۔ ثناء یوسف کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔ ملزم کو سامنے آنے پر شناخت کرسکتے ہیں۔ نثاء یوسف کا تعلق چترال سے ہے اور ٹک ٹاک پر ان کے فالور کی تعد اد 8 لاکھ 57 ہزار سے زائد ہے۔