افغان صورتحال:پاکستان ، چین ، روس اور ایران نے سر جوڑ لیے
Afghan situation: Pakistan, China, Russia and Iran joined forces
نیویارک:(سنو نیوز)افغانستان کی صورتحال پرپاکستان، چین، روس اور ایران کے درمیان نیویارک میں انتہائی اہم مذاکرات ہوئے۔
 
سنو نیوز کے مطابق نیویارک میں افغانستان کی صورتحال پر چار ملکی اجلاس کا انعقاد  ہوا جس میں  پاکستان نے بھرپور شرکت کی ۔ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کی ۔
 
اجلاس کی میزبانی و صدارت ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کر رہے تھے۔ اجلاس میں روسی فیڈریشن کے وزیر خارجہ سرگئی لاوورف بھی شریک تھے۔چینی وزیر خارجہ وانگ ژی بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ 
 
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کا انعقاد اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائنز پرکیا گیا ۔ اجلاس میں افغانستان میں امن و سلامتی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
 
 اجلاس میں شرکاء نے افغانستان میں خواتین و اقلیتوں کی حالت زار اور درپیش معاشی، اقتصادی و سیاسی مسائل پر بات چیت کی۔پاکستان کی جانب سے اجلاس میں افغان سرزمین کے ہمسایہ ممالک کے خلاف استعمال کو اجاگر کیا گیا ۔