پی پی پی نے حکومت چھوڑنے کی دھمکی دے دی
pakistan peoples party flag
فائل فوٹو
کراچی:(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کینالز معاملے پر جمہوری طریقے سے بات نہ مانی گئی تو حکومت ایک منٹ میں چھوڑ دیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سازش رچا کر عوام  کو گمراہ کیا جارہا ہے، سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی کوئی نہیں لے سکتا، اپوزیشن کے کہنے پر ہرگز بلیک میل نہیں ہوں گے، کیا ہمارا ملک نئے الیکشن کا متحمل ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ مراد علی شاہ نے عوام کے ساتھ کینال نامنظور نعرے لگائے،اور کہا کہ کینالز کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کو بدنام کیا جارہا ہے، ارسا کے مطابق 27 ملین ایکڑ فٹ پانی سمندر میں ضائع جاتا ہے، ہم نہیں مانتے، ارسا بغیر پڑھے منظوری دے دیتی ہے، ارسا میں سندھ کے نمائندے نے اعتراض کیا، 16جون کو سندھ حکومت نے سی سی آئی میں کینالز کیخلاف ریفرنس بھیجا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ لوگ کہتے ہیں کہ زرداری صاحب نے نہروں کی اجازت دی، مگر صدر کو کسی چیز کی منظوری کا اختیار نہیں، وہ اپنا پالیسی اسٹیٹمنٹ جوائنٹ سیشن میں دیتے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ چھوٹی اسکیموں کیلئے ہر ضلع کو ایک ارب دیا جائے گا، صدر تعلقہ و ضلعی تنظیموں اور یونین کونسلز میں یہ اسکیمیں بنیں گی، تمام اسکیمیں کی لاگت کا تعین ڈی سی کرے گا، مقامی افراد سے مل کر ٹیم سے یہ اسکیمیں سندھ حکومت کو بھیجیں، جو بھی اسکیمیں بن کر آئیں گی اگلے بجٹ میں شامل کریں گے۔