معروف قانون دان اور سابق وفاقی وزیر خالد انور انتقال کر گئے

فائل فوٹو
March, 13 2025
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف قانون دان اور سابق وفاقی وزیر قانون خالد انور خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
خالد انور کچھ عرصے سے علالت کے باعث ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کے بیٹے راشد انور ایڈووکیٹ نے اس بات کی تصدیق کی کہ والد کی حالت مزید بگڑگئی تھی،جس کے سبب وہ دار فانی سے رخصت ہو گئے۔ ان کی عمر 86 سال تھی۔
خیال رہے کہ خالد انور نے 1997 میں وفاقی وزیر قانون، انصاف اور انسانی حقوق کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں اور جنرل پرویز مشرف کے اقتدار سنبھالنے تک نواز شریف کی کابینہ کا حصہ رہے۔ ان کی قانونی خدمات اور پاکستان کی سیاست میں اہم کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
خالد انور چوتھے وزیراعظم چوہدری محمد علی کے صاحبزادے تھے، ان کی زندگی کا بیشتر حصہ پاکستان کی سیاست اور قانون کے میدان میں گزرا۔
ان کے انتقال پر ان کے حلقہ احباب میں دکھ اور غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ان کی وفات کے بعد پاکستانی سیاسی و قانونی حلقوں میں خلاء پیدا ہو گیا ہے۔
ضرور پڑھیں

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
September, 16 2025

پاک بھارت کرکٹ مقابلوں میں کس کا پلڑا بھاری رہا؟
September, 14 2025

ٹک ٹاک لائیو پر پابندی؟ پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
September, 14 2025

ریٹائرڈ ججز کی سکیورٹی سے متعلق مراسلے پر سپریم کورٹ کی وضاحت آگئی
September, 13 2025