
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے شیر افضل مروت کو مبینہ کرپشن کے الزامات پر قانونی نوٹس بھیجا۔ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ میرے خلاف کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگائے گئے، 14 دن کے اندر لگائے گئے الزامات ثابت کیے جائیں۔
دوسری جانب اپوزیشن رہنما محمود خان اچکزئی اور اختر مینگل بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات کریں گے اور بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی صورتحال پر مشاورت کریں گے۔
اپوزیشن ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات آئندہ چند روز میں متوقع ہے، دونوں رہنما بلوچستان کی صورتحال پر بانی سے مشاورت کریں گے۔ ترجمان متحدہ اپوزیشن نے محمودخان اچکزئی اور اختر مینگل کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے فیصلے کی تصدیق کی ہے۔
اخونزادہ حسین یوسفزئی کے مطابق اپوزیشن قیادت نے اڈیالہ جیل میں بانی سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے، ترجمان متحدہ اپوزیشن کے مطابق بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مسائل صرف سیاسی قیادت ہی حل کرسکتی ہے۔