لاہور بار ایسوسی ایشن انتخابات:مبشر رحمان صدر منتخب
Lahore Bar Association President Mubashir Rahman
ایڈووکیٹ مبشر رحمان/فائل فوٹو
لاہور:(ویب ڈیسک)لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں حامد خان گروپ کے امیدوار مبشر رحمان صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

مبشر رحمان نے 2 ہزار 400 ووٹ حاصل کیے اور اپنے مدمقابل عاصمہ گروپ کے امیدوار میاں فیض کو 1807 ووٹ سے شکست دی۔

انتخابات میں جنرل سیکرٹری کی نشست پر نصیر بھلہ نے 3736 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی،جبکہ فنانس سیکرٹری کی سیٹ پر اعجاز گجر نے 3 ہزار 682 ووٹ لے کر میدان مارا۔جوائنٹ سیکرٹری کی سیٹ پر حافظ شجاعت علی 3 ہزار 127 ووٹ کے ساتھ کامیاب ہوئے۔

سنئیر نائب صدر کی سیٹ پر مکان شرجیل نے 4 ہزار 476 ووٹ لے کر اپنی پوزیشن مضبوط کی، جبکہ نائب صدر کی دوسری سیٹ پر ملک سیف کھوکھر 3 ہزار 23 ووٹ کے ساتھ کامیاب ہوئے۔

نائب صدر کنٹ کی سیٹ پر افلاطون جھکٹر نے 3 ہزار 157 ووٹ حاصل کیے اور نائب صدر ماڈل ٹاؤن کی سیٹ پر وقاص اسلم نے 3 ہزار 387 ووٹ کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ آڈئیٹر کی سیٹ پر پروفیسر عتیق احمد نے 3 ہزار 726 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔

لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں نے اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنے عہدوں پر کام کر کے لاہور بار کے ممبران کی فلاح و بہبود کیلئے بھرپور کام کریں گے۔