لطیف کھوسہ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے خارج
Sardar Latif Khosa
سردار لطیف کھوسہ/فائل فوٹو
اسلام آباد:(ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے معروف قانون دان لطیف کھوسہ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے عارضی طور پر خارج کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کردہ اس فیصلے کے بعد انہیں 10 جنوری سے 24 جنوری تک بیرون ملک سفر کی اجازت مل گئی ہے۔ 

عدالتی فیصلے میں جسٹس محسن اختر کیانی نے سیکرٹری داخلہ کو ہدایت کی کہ وہ یہ یقینی بنائیں کہ لطیف کھوسہ کو بیرون ملک جانے سے نہ روکا جائے۔

عدالت نے فیصلہ جاری کرنے کے بعد سیکرٹری داخلہ، نیب، ایف آئی اے، پولیس اور امیگریشن اتھارٹیز کو اس فیصلے سے آگاہ کرنے کا حکم بھی دیا۔ 

واضح رہے کہ لطیف کھوسہ نے عدالت میں پیش کی جانے والی درخواست موقف اختیار کیا تھا کہ وہ کینیڈا جانا چاہتے ہیں، جس کیلئے انہوں نے 10 جنوری سے 24 جنوری تک کا ٹکٹ بھی پیش کیا تھا۔ عدالت نے ان کے نام کو پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے 26 دسمبر کے نوٹیفکیشن کو آئندہ سماعت تک معطل کر دیا۔ 

عدالت نے اس کے ساتھ ساتھ لطیف کھوسہ کو ہائیکورٹ اور انسداد دہشت گردی عدالت میں شورٹی جمع کرانے کا حکم بھی دیا ہے۔ کیس کی مزید سماعت 6 فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.12 ▼ 0.26
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.33 ▼ 0.72
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.81 ▲ 0.05
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.46 ▼ 0.47
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.46 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.31 ▼ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 456,986 ▲ 4,287
Gold 22K Per Tola 418,904 ▲ 3,930
Gold 21K Per Tola 399,863 ▲ 3,751
Gold 18K Per Tola 342,740 ▲ 3,215
Silver Per Tola 6,999 ▲ 149
Platinum Per oz (USD) 1,900 ▲ 74.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 375.82 ▲ 5.02
Diesel HSD Per Litre 279.55 ▲ 12.49
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35 ▲ 17.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں