پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی سدرہ امین کے والد انتقال کر گئے
Pakistan Women Cricket Sidra Amin
پاکستانی ویمن کرکٹر سدرہ امین/فائل فوٹو
اسلام آباد:(ویب ڈیسک)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی اوپننگ بیٹر سدرہ امین کے والد انتقال کر گئے ہیں۔

سدرہ امین نے اپنے والد کی وفات کی اطلاع اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے دی اور ان کیلئے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔ کرکٹر نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اللہ تعالیٰ میرے والد کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین۔ 

سدرہ امین کی اس غمگین خبر نے نہ صرف ان کے مداحوں کو بھی افسردہ کیا بلکہ کرکٹ کی دنیا میں بھی ان کے والد کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔ 

خیال رہے کہ سدرہ امین نے کچھ روز قبل ہی اپنے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی خوشخبری دی تھی اور اس موقع پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شادی کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔ تاہم اس غمگین موقع پر ان کے مداحوں نے ان سے اظہارِ ہمدردی کیا اور والد کی مغفرت کیلئے دعائیں کی ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی اس کھلاڑی کیلئے مداحوں کی دعائیں اور تعزیت کا سلسلہ جاری ہے اور سب ان کے والد کی روح کی سکونت کیلئے دعا گو ہیں۔