
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے مردان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو پالیسی بنی ہے اس پر عمل درآمد کیا جائے گا، ملک میں مہنگائی اوربے روزگاری ہے، ہمارے صوبے میں بلا سود قرض مل رہے ہیں۔
علی امین گنڈا پور کا کنا تھا کہ خیبرپختونخوا کا بجٹ فلاحی اور غریبوں کا بجٹ ہے، اداروں سے درخواست ہے نیوٹرل ہو جائیں، وفاق سے اپنا حق لے کر رہیں گے، 50 ہزار لوگوں کو مفت سولر پینل دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ لوگ بجلی کا بل ادا نہیں کرسکتے، انہیں سولر پینل فراہم کریں گے، میری پالیسی ہے بجلی کے معاملے پر امیروں پر ہاتھ ڈالو، انہوں نے ہم پر اربوں روپے کی لائبلٹی چھوڑی جسے ختم کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اپیکس کمیٹی اجلاس میں اداروں کی موجودگی میں چیزیں منظور ہوئیں، ہم نے آئین کی پاسداری کی، انہوں نے آئین کو توڑا، ہمارے دور میں پیٹرول کی قیمت بہت کم تھی۔