محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، تاہم چترال اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے، مزید براں پنجاب کے چند میدانی علاقوں میں رات کے اوقات میں سموگ اور دُھند رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ (صبح) جعمہ کے روز اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے، صوبہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، تاہم شام یا رات کے وقت چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ اور کوہستان میں مطلع جز وی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔
صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم صبح اور رات کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، جہلم، لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگو دھا، جھنگ، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان، سا ہیوال، خانیوال، رحیم یار خان ، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں سموگ اور دُ ھند چھا ئےرہنے کی توقع ہے۔
صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم صبح کے اوقات میں کشمور، سکھر، ٹنڈو جام، جیکب آباد اور گردونواح میں سموگ اور دُھند پڑنے کی توقع ہے،صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ شام یا رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
آج کے درجہ حرارت:
آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت میں لہہ منفی07، سکردو منفی 05، استور، گوپس منفی 03، کالام اورگلگت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ نمایاں ہیں۔
دوسری جانب باغوں کے شہر لاہور کی فضائی آلودگی میں معمولی اضافہ ہوا ہے، ائیر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 240 ریکارڈ کی گئی ہے، فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا ہے، آلودگی کے اعتبار سے شہر عالمی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر آگیا۔
لاہور کے علاقے سندر انڈسٹریل سٹیٹ میں فضائی آلودگی کی شرح 316، فیز 8 ایوی گرین میں 344، کینٹ میں 257، کوٹ لکھپت میں 211، سی ای آر ایف آفس میں 239 سید مراتب علی روڈ پر 211، جوہر ٹاؤن میں 222، ڈی ایچ اے میں 211، وی ٹی ایس میں 217 اور ویلنشیا ٹاؤن میں 217 ریکارڈ کی گئی۔
ماہرین کی جانب سے سموگ بچاؤ اقدامات تاحال جاری رکھنے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیز پر عمل کرتے رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کی کوئی پیشنگوئی نہیں ہے۔