پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟
November, 19 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں آئندہ برس رمضان المبارک ایسے وقت میں آئے گا جب سردی کا اختتام اور گرمی کا آغاز ہو رہا ہوگا مگر گزشتہ سالوں کی نسبت روزے قدرے ٹھنڈے ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق آئندہ برس رمضان المبارک ماہ مارچ میں ہوگا۔ کچھ ممالک میں اس کا آغاز یکم مارچ اور کچھ کا 2 مارچ ہوگا۔
فلکیاتی کے مطابق امکان ہے کہ سعودی عرب، خیلجی ممالک سمیت کئی مغربی اور یورپی ممالک میں یکم رمضان آئندہ برس یکم مارچ 2025 بروز ہفتہ کو ہوگا۔
پاکستان سمیت جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک میں جہاں عموماً اسلامی ماہ کا آغاز ایک روز بعد ہوتا ہے تو امکان ہے کہ 2 مارچ اتوار سے اس خطے میں رمضان کا آغاز ہوگا۔ تاہم اس کا حتمی تعین اس وقت چاند نظر آنے کے مطابق ہی کیا جائے گا۔
توقع کی جا رہی ہے کہ کئی عرب ممالک مثلا سعودی عرب ، امارات ، قطر ، کویت اور مصر سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں رمضان کے ابتدائی ایام میں روزے کا دورانیہ تقریباً 13 گھنٹے ہو گا۔