لاہور اور ملتان کے علاؤہ تمام ڈویژنز میں سکول کھلیں گے
File photo
لاہور: (سنو نیوز) سموگ کی صورتحال میں بہتری آتے ہی حکومت نے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا اور محکمہ سکول ایجوکیشن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پونے نو (8 بجکر 45 منٹ) سے پہلے کوئی بھی سکول نہیں کھلنا چاہیے، اساتذہ اور طلباء کا ماسک پہنا لازمی ہو گا سکولوں میں آؤٹ ڈور ایکٹیویٹیز پر پابندی ہوگی، ایجوکیشن اتھارٹیز کلاسز کے حساب سے چھٹی کے اوقات جاری کریں گے، فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری سکولوں پر ہوگا۔

دوسری جانب سموگ کی صورتحال کے پیش نظر تعلیمی اداروں  کے لئے حکومت پنجاب نے بھی نیا حکم نامہ جاری کر دیا، حکومتی حکم نامے کے مطابق تعلیمی ادارے 8:45 پر تعلیمی سرگرمیاں کا آغاز کریں گے، اداروں میں ان ڈور آوٹ ہر قسم کی  سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد ہو گی، تعلیمی اداروں کے سٹاف سمیت تمام طلباء  پر فیس ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں حکومت نے سموگ کی صورتحال میں بہتری آتے ہی ریسٹورنٹس پر عائد پابندیوں میں بھی نرمی کر دی ہے، محکمہ ماحولیات نے ریسٹورنٹس کے ڈائن ان اور ٹیک اوے کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی، وقت 4 بجے سے بڑھا کر رات 10 بجے تک کر دیا گیا، ڈائن ان کھلے ماحول میں کرنے پر پابندی تاحال برقرار ہے جبکہ ٹیک اوے کی سہولت ساری رات میسر ہو گی۔

ڈی جی ماحولیات کی جانب سے اس نرمی کا باقاعدہ نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا، نوٹیفیکشن کے مطابق اوقات کار میں تبدیلیاں پورے پنجاب میں ہوٹلز اور ریستوران کے لیے کی گئی ہیں۔