وزیراعلیٰ پنجاب نے لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کردیا
Maryam Nawaz
لاہور:(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 90 دن کے اندراندر طلبہ کو لیپ ٹاپ فراہم کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لیپ ٹاپ اور میرٹ اسکالرشپ پروگرام کے تحت پنجاب بھر میں طلبہ کو جدید ترین کور آئی 7، 13ویں جنریشن کے لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔ 

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہدایت کی ہے کہ 2,000 لیپ ٹاپ اقلیتی طلبہ، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ (ایف ایس سی) کے امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو فراہم کیے جائیں گے۔ 

واضح رہے کہ اس منصوبے کے تحت 20,000 یونیورسٹی طلبہ، 14,000 کالج طلبہ، صنعتی اور زرعی شعبوں کے 4,000 طلبہ اور 2,000 میڈیکل اور ڈینٹل کالج کے طلبہ کو لیپ ٹاپ دیے جائیں گے۔ 

ذہن نشین رہے کہ 32 فیصد لیپ ٹاپ صرف جنوبی پنجاب کے طلبہ کو فراہم کیے جائیں گے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے کے مطابق 5,000 لیپ ٹاپ 30 دن کے اندر تقسیم کیے جائیں گے اور 35,000 لیپ ٹاپ 20 فروری تک تقسیم کر دیے جائیں گے۔ 

خیال رہے کہ کمپیوٹر سائنس، میڈیکل، سائنس، انجینئرنگ، سوشل سائنسز، بزنس، زبانیں، ویٹرنری اور زراعت کے شعبوں کے طلبہ کو بھی لیپ ٹاپ دیے جائیں گے۔ 

اس کے ساتھ ساتھ سرکاری اداروں کے 30,000 طلبہ اور پنجاب کے نجی تعلیمی اداروں کے 10,000 طلبہ کو اسکالرشپ بھی دی جائے گی۔