محکمہ موسمیات کی تیزہوائیں اور گھن گرج کیساتھ بارش کی پیشگوئی
File photo
لاہور: (سنو نیوز) محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع اورخیبر پختونخوا کے بعض شہروں میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق (صبح) ہفتے کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں  موسم خشک رہنے کا امکان ہے، صبح کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم مری، گلیات، جہلم، سیالکوٹ اور نارووال میں مطلع جزوی  ابر آلود رہنے کا امکان ہے، صبح کے اوقات میں چند مقامات پر  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

مزید براں لاہور، قصور، سیالکوٹ، جھنگ،  نارووال ، گجرات، گوجرانوالہ، سرگودھا،  فیصل آباد، بہاولپور، ملتان، بھکر، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور گردونواح میں صبح یا رات کے اوقات میں سموگ اور دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

صوبہ خیبرپختونخو کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح یا رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے، تاہم چترال، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام اور کوہستان میں مطلع ابرآلود رہنے کی توقع ہے اور ہلکی بارش کے ساتھ پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔

صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، اسی طرح صوبہ بلوچستان کے بھی بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح یا رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان  ہے۔

کشمیر  اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کی توقع ہے، جبکہ صبح کے اوقات میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

آج ریکارڈ کیے گئےکم سے کم  درجہ حرارت میں لہہ منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ سرفہرست رہا جبکہ کالام میں پارہ 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔