لاکھوں پاکستانیوں کا ڈیٹا چوری
November, 12 2024
اسلام آباد:(رپورٹ، نعیم جنجوعہ )چیئرمین نادر انے انکشاف کیاہے کہ ستائیس لاکھ پاکستانیوں کا ڈیٹا چوری ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملے کے سامنے آتے ہی گریڈ 19 کے ایک اورپانچ دیگرافسران کونوکری سے فارغ کر دیا گیاہے ۔ملک بھر میں اکسٹھ تحصیلیں ایسی ہیں جہاں نادرا دفاتر موجود نہیں ہیں۔
تفصیل کے مطابق راجا خرم نواز کے زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا۔ چیئرمین نادرا کا 27 لاکھ پاکستانیوں کا ڈیٹا چوری ہونے کا انکشاف ہوا۔ملک میں مزید نادرا دفاتر کھولنے سے معذرت کرلی ۔
چیئرمین نادرا کی بریفنگ پر کمیٹی رکن آغا رفیع اللہ نے کہا کہ 27 لاکھ لوگوں کا ڈیٹا چوری ہوا لیکن ملوث افراد آج بھی کرسیوں پر بیٹھے ہیں۔
چیئرمین نادرا نے کہایہ درست نہیں ، انکوائری کی روشنی میں گریڈ 19 کے ایک اورپانچ دیگرافسران کونوکری سے نکالا گیاہے ۔
طارق فضل چودھری کے افغان شہریوں سے متعلق سوال پر چیئرمین نادرا نے بتایاکہ ڈیڑھ لاکھ افغانیوں کے کارڈز بند کیے گئے ہیں۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ اداروں کی بریفنگ سے مطمئن ہیں، جرائم کا سو فیصد خاتمہ ممکن نہیں ہے۔
راجا خرم نواز کاکہناتھا کہ ڈیٹا لیک اسکینڈل میں ملوث اہلکاروں کیخلاف حکومت نے جے آئی ٹی بنا کرکارروائی کی ہے ۔