بختاور بھٹو زرداری کا تیسرے بیٹے کی پیدائش کا اعلان
Bakhtawar Bhutto
لاہور: (سنو نیوز) صدر پاکستان آصف علی زرداری اور سابقہ وزیراعظم پاکستان بینظیر بھٹو مرحوم کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری نے آج اپنے تیسرے بچے کی پیدائش کا اعلان کیا ہے۔

بختاور بھٹو زرداری اور ان کے شوہر محمود چودھری نے گزشتہ روز (20 اکتوبر) کو اپنے تیسرے بیٹے کا خیرمقدم کیا، میاں بیوی دونوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹس سے بیٹے کی پیدائش سے متعلق ایک خوبصورت پوسٹ بھی شیئر کی۔

بختاور اور ان کے شوہر نے سبز پھولوں کے پس منظر کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، "ہم اپنے تیسرے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے خوش ہیں۔" اس پوسٹ میں نومولود کے پیدائش کی تاریخ کے ساتھ سبز اور سفید دل کے ایموجیز بھی شامل تھے، تاہم، جوڑے نے اپنے تیسرے بیٹے کا نام ابھی تک افشا نہیں کیا۔

 بختاور نے 29 جنوری 2021 کو کاروباری شخص محمود سے شادی کی اور اسی سال 10 اکتوبر کو اپنے پہلے بیٹے، میر حکیم کی پیدائش کا اعلان کیا، اس کے ایک سال بعد 5 اکتوبر 2022 کو انہوں نے دوسرے بیٹے میر سجاول، کی پیدائش کی خوشخبری بھی سنائی۔

واضح رہے کہ 34 سالہ بختاوربھٹو زرداری اکثر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنے بیٹوں کے ساتھ وقت گزارنے کی تصویریں شیئر کرتی ہیں، ان تصاویر میں بچوں کے دادا، ماموں بلاول بھٹو زرداری اور خالہ آصفہ بھٹو بھی نظر آتے ہیں۔

خیال رہے کہ بختاور بھٹو زرداری شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پہلی نواسی ہیں اور وہ 25 جنوری 1990 کو روشنیوں کے شہر کراچی میں پیدا ہوئیں۔