تتلیوں کی بحر اوقیانوس کے پار 2,600 میل کی پرواز

July, 8 2024
بارسلونا:(ویب ڈیسک)رنگین تتلیاں "وینیسا کارڈوئی"حیرت انگیز طور پر طویل فاصلے تک سفر کرنے کا خطرہ مول لیتی ہیں جو ہزاروں میل سمندر تک پھیلا ہوا ہے، لیکن وہ اکثر زمین پر سفر کرتی ہیں تاکہ وہ آرام کرنے کے لیے رک سکیں۔
25 جون 2024ءکو نیچر کمیونیکیشنز نامی جریدے میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق، سائنسدانوں کو اس بات کے شواہد ملے ہیں کہ تتلیوں کے ایک گروپ نے بغیر رکے بحر اوقیانوس کے اس پار 2,600 میل (تقریباً 4,200 کلومیٹر) سے زیادہ کا فاصلہ طے کیا۔
یہ دریافت ایک دہائی پرانے اسرار کو حل کرتی ہے جو اس وقت شروع ہوا جب ماہر حیاتیات اور مطالعہ کے سرکردہ مصنف ڈاکٹر جیرارڈ تلاویرا نے اکتوبر 2013 ء میں فرانسیسی گیانا کے ایک ساحل پر تقریباً 10 رنگ برنگی تتلیوں (وینیسا کارڈوئی) کو دیکھا۔ جنوبی امریکا میں پائی جانے والی یہ تتلیاں ایک غیر معمولی منظر پیش کرتی تھیں۔
طویل فاصلہ طے کرنے والی تتلیاں:
اسپین کے شہر بارسلونا میں واقع بوٹینیکل انسٹی ٹیوٹ میں ہسپانوی نیشنل ریسرچ کونسل کے سینئر محقق تلاویرا نے بیان کیا کہ وہ تتلیاں تھکی ہوئی نظر آ رہی تھیں اور زیادہ اڑ نہیں سکتی تھیں۔ ان کی حالت دیکھ کر تلاویرا کے ذہن میں یہی خیال آیا کہ یہ تتلیاں طویل فاصلے سے ہجرت کر چکی ہیں۔
تاہم،تتلیوں کا اتنے طویل سفر کے بارے میں پہلے کبھی نہیں سنا گیا تھا۔ تلاویرا اور ان کے ساتھیوں کو کچھ عوامل کو مسترد کرنا پڑا اس سے پہلے کہ وہ یہ نتیجہ اخذ کریں کہ ان تتلیوں نے وہ کام کر لیا ہے جو پہلے ناممکن سمجھا جاتا تھا۔
تتلیوں کی ہجرت کے حیرت انگیز نمونے:
اکتوبر 2016 ء کا ایک مطالعہ جس میں تلاویرا نے حصہ لیا تھا کہ یورپ سے وینیسا کارڈوئی تتلیاں تقریباً 2,500 میل (تقریباً 4,000 کلومیٹر) کا فاصلہ طے کرکے سب صحارا افریقا کی طرف ہجرت کرتی ہیں،اس دوران وہ بحیرہ روم اور صحارا میں کئی مشکلات اور رکاوٹوں کا سامنا کرتی ہیں۔ تاہم، تتلیاں زیادہ تر زمین کے اوپر رہتی ہیں جہاں وہ رک کر توانائی حاصل کر سکتی ہیں،وہ وہاں پھولوں کو کھاتی ہیں اور پھر سفر جاری رکھنے کے لیے توانائی حاصل کر تی ہیں۔
نئی تحقیق کے مطابق بحر اوقیانوس کو عبور کرنے میں مختلف تغیرات کے لحاظ سے پانچ سے آٹھ دن لگ سکتے ہیں۔ محققین نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ تتلیاں بغیر رکے زیادہ سے زیادہ 485 میل (780 کلومیٹر) یا اس سے زیادہ تک اڑ سکتی ہیں، لیکن یہ ہوا کے موافق حالات تھے جنہوں نے انہیں طویل سفر مکمل کرنے کی اجازت دی۔
تلاویرا، جو دنیا بھر میں ان رنگین تتلیوں کی ہجرت کے منصوبے کی رہنمائی بھی کرتے ہیں، نے وضاحت کی کہ یہ دراصل ایک کیڑے، خاص طور پر ایک تتلی کے لیے ایک ریکارڈ ہے کہ وہ بغیر رکنے کے اتنا طویل سفر طے کر سکے۔
تتلیوں کی حیرت انگیز ہجرت:
تلاویرا نے نشاندہی کی کہ ایسے دیگر معاملات بھی ہیں جن میں ماہرین کو شبہ ہے کہ تتلیاں اور دوسرے نقل مکانی کرنے والے کیڑے معمول سے زیادہ فاصلہ طے کرتے ہیں یا کشتیوں، دور دراز جزیروں یا ایسے ممالک پر نظر آتے ہیں جہاں وہ عام طور پر نہیں پائے جاتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ محققین کا خیال ہے کہ ان تتلیوں نے یورپ سے جنوب کی طرف اپنی سالانہ ہجرت میں حصہ لیا تھا لیکن جب ہواؤں نے انہیں سمندر میں اچھال دیا تو وہ گم ہو گئیں۔ امکان ہے کہ تتلیاں ان تجارتی ہواؤں سے نکلیں جو خط استوا کے قریب مشرق سے مغرب کی طرف چلتی ہیں، یہاں تک کہ وہ جنوبی امریکا میں زمین تک پہنچ گئیں۔
تجارتی ہواؤں کا فائدہ:
سمتھسونین نیشنل میوزیم آف نیچرل ہسٹری کے شعبہ اینٹومولوجی کے کلیکشن ڈائریکٹر ڈاکٹر فلائیڈ شاکلی نے کہا، " ہواؤں سے فائدہ اٹھانے کے لیے مناسب اونچائی پر تتلیوں کے اڑنے کا کارنامہ شاندار ہے۔"
تتلیوں کے ہجرت کے راستے کی تصدیق
محققین نے اس بات کی تصدیق کے لیے کچھ اہم اقدامات کیے کہ کیا واقعی یہ تتلیاں درحقیقت سمندر کے پار سفر کرتی ہیں؟ محققین نے ان کے ڈی این اے کا تجزیہ کیا اور پایا کہ یہ یورپی اور افریقی گروپ کے ڈی این اے سے مماثل ہے۔
آاسوٹوپ ٹریسنگ تکنیک:
دوسری، ٹیم نے ایک ایسی تکنیک کا استعمال کیا جسے آاسوٹوپ ٹریسنگ کہا جاتا ہے جو تتلیوں کے پروں کی ساخت کو تلاش کرتی ہے تاکہ ان پودوں کی اقسام کا ثبوت ملے جو وہ کیٹرپلر کے طور پر کھا رہے تھے۔ سائنسدانوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ تتلیوں کی جائے پیدائش یا تو مغربی یورپ، شمالی افریقا یا مغربی افریقا میں ہے۔
تتلیوں کے راستے کا پتہ لگانے کی تکنیک:
لیکن تتلیوں نے جو راستہ اختیار کیا اسے تلاش کرنے کی اصل کلید ایک طریقہ تھا جسے سب سے پہلے ستمبر 2018 ء کے مطالعے میں بیان کیا گیا تھا، جس کی قیادت تلاویرا کر رہے تھے۔
تحقیق کے نتائج
اکتوبر 2013 ء میں نظر آنے والی تتلیوں نے دو مغربی افریقی پودوں، Guiera senegalensis اور Ziziphus spina-christi کو کھایا۔ مطالعہ کے مطابق یہ جھاڑیاں اگست اور نومبر کے مہینوں میں پید اہوتی اور یہ پھولوں کا موسم ان تتلیوں کے شیڈول سے مماثلت کھاتا ہے جو تلاویرا نے جنوبی امریکا میں دریافت کی تھیں۔
موسم کے اعداد و شمار:
اس کے علاوہ، مطالعہ کے محققین نے نوٹ کیا کہ ساحل سمندر پر تتلیوں کے دریافت ہونے سے 48 گھنٹے قبل موسم کے اعداد و شمار کے تجزیے سے معلوم ہوا کہ یہ "مغربی افریقا سے بحر اوقیانوس میں تتلیوں کے پھیلاؤ کے لیے غیر معمولی طور پر سازگار ہے۔" اگر کیڑے یورپ میں اپنے ممکنہ گھر سے سفر کرتے ہیں تو افریقا اور جنوبی امریکا تک، تتلیوں کا سفر 4,350 میل (7,000 کلومیٹر) یا اس سے زیادہ ہوسکتا ہے۔