بیٹے کی جگہ بچی کی لاش دینے پر چلڈرن ہسپتال مشکل میں
Image
لاہور: (ویب ڈیسک) چلڈرن ہسپتال لاہور میں مبینہ طور پر والد کو بیٹے کی جگہ مردہ بچی دے دی گئی، متاثرہ شخص نے الزام عائد کیا کہ وہ یکم جولائی کو اپنے 4 دن کے بیمار بیٹے کو علاج کیلئے ہسپتال لایا تھا۔

 بچے کے والد کے مطابق شام 5 بجے ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ اس کا بیٹا فوت ہوگیا ہے،عملے نے لاش کپڑے میں لپیٹ کر اس کے حوالے کی، گھر جا کر دیکھا تو بیٹے کی جگہ کسی بچی کی لاش نکلی۔

 

پولیس نے بچے کے والد محمد عرفان کی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش جاری ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

 

لاہور کے علاقے تھانہ نصیر آباد میں بچے کے والد محمد عرفان  کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف اغواء کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا ہے۔

 

ایف آئی آر کے مطابق گوجرانوالہ کا رہائشی محمد عرفان یکم جولائی کو اپنے 4 دن کے بیمار بیٹے کو لےکر علاج کے لیے چلڈرن ہسپتال آیا تھا۔

 

پولیس حکام کے مطابق مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، بچے کے اغواء کا نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے لیکن تاحال مغوی بچہ نہیں مل سکا۔