ماہرہ خان کے لباس کے سوشل میڈیا پر چرچے، ویڈیو وائرل
Image
لاہور: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے کراچی آرٹس کونسل میں منعقد تقریب میں پہنے گئے لباس کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں سندھ کے دارالحکومت کراچی کے آرٹس کونسل میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ماہرہ خان کو مغربی طرز کے لباس میں دیکھا گیا، ماہرہ خان کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

 

لباس میں ماہرہ خان خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں جب کہ اداکارہ کے لباس سے متعلق متعدد شوبز میڈیا پیجز نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ہزاروں روپے کا لباس پہن رکھا تھا۔

بعض سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے اداکارہ کے لباس کی قیمت کے حوالے سے بڑے دعوے تک کیے گئے اور اس کی قیمت لاکھوں روپے میں بتائی گئی۔

 

کراچی آرٹس کونسل میں سلطانہ صدیقی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اداکارہ نے سلطانہ صدیقی کی تعریفیں بھی کیں۔

 

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ سلطانہ صدیقی سب سے منفرد ہیں کیونکہ انہوں نے سارے کاروبار کے نام اپنی بہوؤں کے نام پر رکھے ہیں۔

 

سوشل میڈیا پیجز کے مطابق معروف اداکارہ نے ملٹی نیشنل برانڈ مینگو کا تیار کردہ لباس پہن رکھا تھا، جس کی قیمت پاکستانی 28 ہزار روپے سے 35 ہزار روپے کے درمیان بتائی جا رہی ہے۔

 

مذکورہ لباس سے متعلق بعض سوشل میڈیا پیجز نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ کی جانب سے پہنے گئے لباس کی قیمت لاکھوں روپے میں ہے۔