گریڈ 1 سے 19 کی 346 اسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری

July, 3 2024
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 1 سے 19 کی 346 اسامیوں پر بھرتی کرنے کی منظوری دے دی۔
وزارتِ قومی صحت کی 6، وزارتِ دفاع کے تحت جونیئر سویلین سیکیورٹی افسر کی 2، کابینہ ڈویژن کے تحت نیشنل آرکائیوز آف پاکستان میں 9 خالی اسامیوں پر بھرتی کرنے کی منظوری دی گئی۔
علاوہ ازیں اسسٹنٹ سیکرٹری وائلڈ لائف گریڈ 17 کی ایک، سٹیسٹیکل آفیسر، پاکستان پبلک ایڈمنسٹریشن ریسرچ سینٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، پاکستان پبلک ایڈمنسٹریشن ریسرچ سینٹر، سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن میں ڈائریکٹر اور سٹاف ویلفیئر آفیسر کی 1، 1، میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ کراچی میں گریڈ 16 سے 19 کی 8 اور لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ آئی سی ٹی میں ویٹرنری افسر کی ایک اسامی پر بھرتی کی منظوری دی گئی ہے۔
ضرور پڑھیں

مقبوضہ کشمیر: سیاحوں پر حملہ، بھارتی میڈیا کا حسب روایت پاکستان مخالف پراپیگنڈا
April, 22 2025

غزہ کے مظلوموں کی پکار: کیا برصغیر کا مسلمان جاگے گا؟
April, 22 2025

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر
April, 18 2025

متحدہ عرب امارات کی ویزہ پالیسی میں تبدیلی کا نیا ہدایت نامہ جاری
April, 8 2025