یوٹیوب نے چاہت فتح علی خان کا گانا "بدوبدی" بحال کردیا

June, 28 2024
لاہور:(ویب ڈیسک) دنیا کے سب سے بے سرے خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان کے مشہور گانے "اکھ لڑی بدو بدی" کا ریمیک "بدو بدی" یوٹیوب پر بحال کر دیا گیا ہے۔
چاہت فتح علی خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ اور یوٹیوب چینل پر اس خوشخبری کا اعلان کیا۔
انہوں نے اپنی ویڈیو "اسپیشل تھینکس اناؤنسمنٹ" شیئر کی ہے جس میں اللّٰہ اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا گیا ہے کہ یوٹیوب نے ان کا گانا "بدو بدی" دوبارہ بحال کر دیا ہے۔
چاہت فتح علی خان نے ویڈیو میں بتایا کہ وہ نے اپنا گانا میٹھی عید کی چاند رات کو ریلیز کیا تھا، جسے تین ہفتوں بعد یوٹیوب سے ڈیلیٹ کر دیا گیا تھا۔ ان کے گانے کو 28 لاکھ سے زائد ویوز ملے تھے۔
گلوکار نے کہا کہ کچھ لوگوں نے ان کے گانے کو حذف کروانے کی کوشش کی تھی، مگر اب ان کا گانا بحال ہو چکا ہے اور اس کے لیے وہ یوٹیوب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
چاہت فتح علی خان نے یہ گانا اپنی محنت اور بول میں لیجنڈری گلوکارہ میڈم نور جہاں کی یاد میں گایا تھا، اور اسے ان کی خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
یہ اعلان چاہت فتح علی خان کے فینز اور اداکار کے دلوں میں خوشی کا سبب بن چکا ہے، جو ان کے موسیقی کے جادو میں محو ہیں۔
ضرور پڑھیں