کرکٹ فین کے ساتھ الجھنے کے معاملے پر حارث روف کی وضاحت
Image
کراچی :(سنونیوز)کرکٹ فین کے ساتھ الجھنے کا معاملہ،فاسٹ بولر حارث روف نے سوشل میڈیا پر وضاحت دے دی ۔

 ت کے مطابق فاسٹ پیسر کا کہنا تھا کہ میں معاملے کو سوشل میڈیا پر لانا نہیں چاہتا تھا لیکن اب ویڈیو سامنے آچکی ہے، مجھے لگتا ہے کہ اس صورت حال سے نمٹنے کی ضرورت ہے، عوامی شخصیات کے طور پر ہم عوام سے ہر صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں ۔

 
حارث روف مزید بولے کہ عوام ہماری حمایت یا تنقید کرنے کے حقدار ہیں، میرے والدین اور میرے خاندان کی بات آتی ہے تو جواب دینے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کروں گا، خاندانوں کے ساتھ احترام کا اظہار کرنا ضروری ہے۔
 
دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے حارث رؤف سے بدسلوکی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قومی کھلاڑیوں کے ساتھ ایسے واقعات کسی صورت برداشت نہیں نہیں کیے جائیں گے۔
 
محسن نقوی نے واضح کیا کہ اس واقعے میں جو لوگ ملوث ہیں بدسلوکی کرنے والے حارث سے معافی مانگیں نہیں تو ان کیخلاف سخت لیگل ایکشن لیا جائےگا۔
 
واضح رہے  فاسٹ باؤلر حارث رؤف اور کرکٹ فین کے درمیان تصویر لینے پر تکرار شروع ہوئی، حارث رؤف اپنی بیگم کے ہمراہ ہوٹل کی طرف جارہے تھے کہ جب کرکٹ فین نے مبینہ طور پر حارث رؤف کو برابھلا کھا اور گالی دی جس کا حارث رؤف بار بار  ویڈیو میں کہتے بھی نظر آرہے ہیں۔
 
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرکٹ فین اور اسٹار فاسٹ باؤلر حارث رؤف کے درمیان سخت الفاظ کا تبادلہ بھی ہوا، فین نے کہا کہ ایک تصویر کا ہی تو کہا ہے، حارث رؤف فین کو مارنے کیلئے بھی دوڑے، انکی بیگم نے روکنے کی کوشش بھی کی۔
 
پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو دیگر فینز نے بھی منع کیا، حارث رؤف نے بار بار فین کو کہا کہ آپ کے والد نے یہ سکھایا ہے آپ کو یا یہ تربیت کی ہے آپ کی۔
 
یاد رہے کہ پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ٹی20 ورلڈکپ میں انتہائی بری پرفارمنس کے بعد ٹولیوں کی صورت میں وطن روانہ ہوگئے ہیں لیکن کپتان بابر اعظم، عماد وسیم، محمد عامر اور اعظم خان سمیت 6 کھلاڑی بعد میں وطن پہنچیں گے۔