
بھارت سے ہار کر قومی کرکٹز نے ایک بار پھر شائقین کے دل توڑ دیئے، آسان ہدف بھی نہ حاصل کرنے پر لیجنڈری کرکٹر شاہد آفریدی ٹیم کی کارکردگی سے مایوس ہوگئے۔ بھارتی لیجنڈ ویریندر سہواگ نے پاکستان ٹیم کی شکست کو پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف قرار دے دیا۔
سابق کرکٹرز کے ساتھ ساتھ پاکستانی عوام نے بھی پاکستانی کھلاڑیوں کو خراب پرفارمنس کی وجہ سے آڑے ہاتھوں لے لیا، ابھی امریکا کی ٹیم سے ہار کا دکھ کم نہیں ہوا تھا کہ پاکستانی عوام کو بھارتی ٹیم کے ہاتھوں شکست نے مکمل طور پر توڑ دیا ہے جس کے بعد شائقین کرکٹ نے اب ٹیم سے امید لگانا بھی چھوڑ دیا۔
سوشل میڈٰیا پر ٹیم میں ہارڈ ہیٹنگ کیلئے موجود افتخار احمد سب سے زیادہ زیرعتاب، ایک صارف نے لکھا کہ پاک بھارت میچ نے سستے آل راونڈرز کے کیریئر ختم کردیئے ہیں۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ جس نے نسیم شاہ کو رولایا اس نے رکشہ ہی چلایا۔ چاچا، عماد اور رضوان تم تینوں سے اللہ پوچھے گا۔
ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی انتہائی ناقص کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں ہے۔ پاکستانی عوام کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹرز نےایک بار پھر سے شائقین کےدل توڑدیے ہیں۔



