مہنگائی کی سالانہ شرح میں کمی ریکارڈ

May, 25 2024
کراچی :(ویب ڈیسک )ملکی معیشت درست سمت میں چل پڑی،، ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 21.31 فیصد پر آگئی۔
ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں لہسن 7.87 اور مرغی کا گوشت 5.92 فیصد سستا ہوا، آٹا 4.66 فیصد، پیاز 1.99 فیصد اور انڈوں کی قیمت میں 1.22 فیصد ،،ایل پی جی 3.23 فیصد اور جلانے والی لکڑی کی قیمت میں 0.04 فیصد کمی ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق گائے کا گوشت 0.49 فیصد اور چنے کی دال کی قیمت میں0.42 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا،حالیہ ہفتے میں چائے، بکرے کا گوشت، گڑ، دہی، دودھ اور سگریٹس کی قیمتیں بھی بڑھی۔
گذشتہ ہفتے بھی قلیل مدتی مہنگائی کی شرح میں 1.01 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی،جس کے بعد سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح تنزلی کے بعد 21.22 فیصد پر آگئی تھی۔
ایک ہفتے کے دوران 18 اشیا سستی اور 12 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں جبکہ 21 مصنوعات کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
ضرور پڑھیں

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ
October, 15 2025

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ، نرخ نئی بلند ی کو چھو گئے
October, 14 2025

ضلع راولپنڈی کے تعلیمی ادارے پیر کو کھیلیں گے یا نہیں؟ فیصلہ ہو گیا
October, 12 2025

کسان اتحاد کا گندم کی سرکاری قیمت میں اضافے کا مطالبہ
October, 9 2025