
سائنسدانوں نے ایک دلچسپ تحقیق کے ذریعے بتایا ہے کہ گرم پانی کے استعمال سے آپ بغیر کسی ورزش کے بھی وزن کم کر سکتے ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ چالیس ڈگری تک گرم پانی سے ایک گھنٹے تک نہانے سے تقریباً 140 کیلوریز جلائی جا سکتی ہیں، جو کہ آپ کی روزمرہ کی ورزش کے برابر ہے۔
اس تحقیق کے مطابق ورزش کے ذریعے اتنی ہی کیلوریز جلانے کیلئے آپ کو 30 منٹ تک چہل قدمی یا 20 منٹ تک سوئمنگ کرنا پڑتا ہے۔
اگر آپ 15 منٹ تک گرم شاور لیتے ہیں تو یہ تقریباً 300 کیلوریز تک جلا سکتا ہے، جو کہ تقریباً 45 منٹ تک ورزش کرنے کے برابر ہے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق اس بات کا ثبوت ہے کہ وزن کم کرنے کیلئے صرف خوراک اور ورزش کے علاوہ دیگر طریقے بھی مفید ہو سکتے ہیں۔
یہ تحقیق وزن کم کرنے کیلئے ایک نئی اور آسان حکمت عملی فراہم کرتی ہے، جو لوگوں کو ورزش کے بغیر بھی کیلوریز جلانے میں مدد دے سکتی ہے۔