ذائقے، غذائیت کے حسین امتزاج والا قدرتی تحفہ امرود وٹامن سی سے بھرپور یہ پھل امرود کتنے فوائد کا حامل ہے، ذرا اس پر ایک نظر ڈالتے ہیں:
کینسر کا خطرہ کم کرے
امرود میں موجود وٹامن سی، لائیکو پین اور دیگر اجزاء ایسے اینٹی آکسائیڈنٹس کا کام کرتے ہیں جو جسم میں نقصان دہ اجزاء کی سطح کم کرتے ہیں، جس سے کینسر زدہ خلیات کی نشوونما نہیں ہوتی۔
ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بہتر
فائبر سے بھرپور ہونے کی وجہ سے امرود ذیابیطس کو بڑھنے سے روکتا ہے اور بلڈ شوگر کی سطح کو ریگولیٹ کرتا ہے، امرود کے باقاعدہ استعمال سے ذیا بیطس جیسے مہلک مرض سے بچا جا سکتا ہے۔
صحت قلب کیلؑے مفید
امرود کھانے سے جسم میں نمک یا سوڈیم اور پوٹاشیئم کے توازن میں بہتری آتی ہے جس سے بلڈ پریشر کنٹرول میں آتا ہے، یہ پھل صحت کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول اور دیگر عناصر کی سطح بھی کم کرتا ہے جو کہ امراض قلب کا باعث بنتے ہیں۔
قبض کشا
اس میں غذائی فائبر کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے اور ایک امرود ہی فائبر کی روزانہ کے لیے ضروری مقدار کا 12 فیصد حصہ جسم کو فراہم کردیتا ہے جو کہ ام الامراض کہلانے والی قبض سے چھٹکارے اور حفاظت میں کارگر ثابت ہوتا ہے۔