لہسن کھانے سے کون سی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے؟
Garlic
لاہور:(ویب ڈیسک)لہسن ہر گھر کے کچن میں موجود ہوتا ہے، یہ نہ صرف کھانے کی خوشبو میں اضافہ کرتا ہے بلکہ ذائقے میں بھی اضافہ کرتا ہے،یہی وجہ ہے کہ کسی بھی گھر میں لہسن کے بنا کھانے کا تصور ممکن ہی نہیں کیا جا سکتا۔

جس طرح سے لہسن پکوانوں کیلئے انتہائ ضروری ہے،ویسے ہی یہ انسانی جسم پر بھی اپنے مثبت اثرات چھوڑتا ہے،جو قدرتی طور پر بے شمار افادیت سے مالا مال ہے۔

لہسن میں فاسفورس،زنک، پوٹاشیم اور میگنیشیئم جیسے غذائی اجزا کا خزانہ ہوتا ہے،ناشتے سے قبل لہسن کا باقاعدگی سے استعمال آپ کو بہت سی بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتا ہے،جیسے کہ نمونیا، برونکائٹس، دمہ اور کالی کھانسی سے حفاظت کرنے میں یہ مدد فراہم کرسکتا ہے۔

بلڈ پریشر کنٹرول کرنے میں مددگار

اگر آپ صبح ناشتے میں لہسن کے ایک ٹکڑے کو کھانے کی عدات اپنا لیں تو اس  سے ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔

ذیابیطس کے مریضوں کیلئے سودمند

ذیابیطس کے مرض میں مبتلا مریض کچا لہسن کھا کر خون میں شوگر کے لیول کو کنٹرول کرسکتے ہیں،کیونکہ لہسن میں allicin   موجود ہوتا ہے جو جسم میں شوگر کی سطح کو کنٹرول رکھنے میں کارگر ثابت ہوتا ہے۔

بیماری دور بھاگے

لہسن جسم کو زہریلے مادوں سے پاک کردیتا ہے،اگر لہسن کے استعمال کو آپ اپنی روزمرہ زندگی میں عادت بنا لیں تو یہ آپ کو بہت سی بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتا ہے،یہ کینسر کے خطرے کو بھی کم کرنے میں کافی مدد فراہم کرتا ہے ہے۔

نظام ہاضمہ میں بہتری

لہسن کھانے کو ہضم کرنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے،علاوہ ازیں یہ ہڈیوں کی صحت کا بھی خیال رکھتا ہے اور وزن کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

قوت مدافعت بڑھانے میں مددگار

اس کےعلاوہ یہ قوت مدافعت کو بھی بڑھاتا ہے کیونکہ اس میں پایا جانے والا وٹامن سی انفیکشن سے لڑنے میں مدد دیتا ہے،اگر لہسن کو تھوڑا سا بھون کر استعمال کیا جائے تو یہ وائرل بیکٹیریل انفیکشن سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔