موبائل فون کی روشنی جلد کیلئے بھی نقصان دہ
Image
لاہور:(ویب ڈیسک)آج کل اسمارٹ فونز کا استعمال ایک عام سی بات بن گئی ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ فون سے نکلنے والی نیلی روشنی آپ کی آنکھوں کے ساتھ ساتھ آپ کی جلد کو بھی نقصان پہنچا سکتی ہے؟
 
آج کے دور میں اسمارٹ فون ہماری زندگی کا لازمی حصہ بن چکے ہیں۔ ہم دن بھر فون استعمال کرتے ہیں، چاہے وہ سوشل میڈیا اسکرولنگ ہو، پیغام رسانی ہو یا کام۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ فون سے نکلنے والی نیلی روشنی آپ کی آنکھوں کے ساتھ ساتھ آپ کی جلد کو بھی نقصان پہنچا سکتی ہے؟
 
یہ روشنی الیکٹرانک آلات جیسے اسمارٹ فونز، ٹیبلٹ، لیپ ٹاپ اور کمپیوٹرز سے بھی خارج ہوتی ہے۔ یہ روشنی آنکھوں کے لیے نقصان دہ ہے اور آنکھوں میں سوجن، تھکاوٹ اور بے خوابی جیسے مسائل پیدا کر سکتی ہے۔
 
روشنی کا جلد پر اثر:
 
اب نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نیلی روشنی نا صرف آنکھوں بلکہ جلد کو بھی نقصان پہنچاتی ہے۔ یہ روشنی جلد میں کولیجن کو توڑ سکتی ہے، جس سے جھریاں اور باریک لکیریں بڑھ سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ جلد میں سوزش کا باعث بنتی ہے اور پگمنٹیشن کا مسئلہ بڑھاتی ہے۔
 
نیلی روشنی سے جلد کو کیسے بچایا جائے؟
 
* اسکرین کا وقت کم کریں: اسمارٹ فونز اور دیگر الیکٹرانک ڈیوائسز کا استعمال جتنا ممکن ہو کم کریں۔
 
* نائٹ موڈ استعمال کریں: نیلی روشنی کو کم کرنے کے لیے اپنے فون پر نائٹ موڈ آن کریں۔
 
* سن اسکرین لگائیں: سن اسکرین گھر کے اندر بھی لگائیں، کیونکہ نیلی روشنی سورج کی کرنوں کی طرح جلد کو بھی نقصان پہنچاتی ہے۔
 
* عینک پہنیں: ایسے شیشے استعمال کریں جو نیلی روشنی کو روکیں۔
 
*پانی پئیں: مناسب مقدار میں پانی پئیں تاکہ جلد ہائیڈریٹ رہے۔
 
* جلد کی دیکھ بھال: اپنی جلد کی باقاعدگی سے دیکھ بھال کریں اور اچھی مصنوعات کا استعمال کریں۔
 
اسمارٹ فونز نے ہماری زندگیوں کو آسان بنا دیا ہے لیکن ان کا زیادہ استعمال ہماری صحت پر بھی منفی اثرات مرتب کر رہا ہے۔ ہمیں خود کواس کی روشنی سے بچانے کے لیے کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی۔ ہمیں اپنے فون کا استعمال کم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے اور جلد کی دیکھ بھال پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔