دماغ کو صحت مند رکھنا چاہتے ہیں؟ یہ 5 طریقے کارآمدہو سکتے ہیں
Image
لاہور:(ویب ڈیسک) ہمارا دماغ کسی بڑی مشین سے کم نہیں، کیونکہ یہ جسم کے بے شمار افعال انجام دیتا ہے۔ ہماری کچھ عادتیں یہ طے کرتی ہیں کہ اس کی صحت کیسی رہے گی۔

 

دماغ ہمارے جسم کا ایک بہت اہم حصہ ہے جو پورے جسم کو کنٹرول کرتا ہے، اس لیے اگر ہم بہتر صحت برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو ہمیں دماغی صحت پر بھی توجہ دینا ہوگی۔ دماغ کی مدد سے جسمانی افعال، یادداشت کی طاقت، ذاتی تعلقات اور منطقی سوچ جیسی چیزوں کو بہتر طور پر برقرار رکھا جا سکتا ہے۔ اگر ہم دماغی صحت کا خیال رکھنا چاہتے ہیں تو ہمیں طرز زندگی میں کچھ اہم تبدیلیاں لانی ہوں گی۔
 
دماغی صحت کے لیے کیا کرنا چاہیے؟ آئیے جانتے ہیں۔
 
1: صحت مند غذا
 
صحیح کھانا آپ کی اچھی صحت کی طرف پہلا اور سب سے اہم قدم ہو سکتا ہے۔ اس لیے صرف وہی کھائیں جو دماغی صحت کے لیے ضروری ہے۔ اپنی روزمرہ کی خوراک میں تازہ پھل، سبزیاں، اناج، پروٹین، اومیگا تھری فیٹی ایسڈز اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور غذائیں ضرور شامل کریں۔
 
2:جسمانی طور پر متحرک رہیں
 
اگرچہ جسمانی ورزش کرنا اور متحرک رہنا جسم کی مجموعی صحت کا تعین کرتا ہے، لیکن یہ دماغی صحت کے لیے خاص طور پر اہم ہے۔ یہ ہمارے دماغ میں خون کی روانی کو بڑھاتا ہے، دماغ کے نئے خلیات کی نشوونما کا باعث بنتا ہے اور دماغی نقصان کا خطرہ بھی کم کرتا ہے۔
 
3: پرسکون نیند لیں
 
معیاری نیند آپ کی دماغی صحت کے لیے بہت ضروری ہے، اس کام میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کرنی چاہیے، ماہرین صحت اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ ایک صحت مند بالغ کو روزانہ 7 سے 8 گھنٹے پر سکون نیند لینا چاہیے کیونکہ اس سے دماغی افعال بہتر ہوتے ہیں۔ اور آپ کو تھکاوٹ اور سستی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
 
4: غیر ضروری تناؤ نہ لیں
 
دماغ کی اچھی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے تناؤ کا انتظام بھی بہت ضروری ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ غیر ضروری تناؤ نہ لیں، اگر آپ کے ذہن میں پریشانی آتی ہے تو اسے جلد از جلد دور کریں۔ اگر آپ چاہیں تو یوگا، مراقبہ، گہرے سانس لینے یا مشاورت کی مدد لے سکتے ہیں۔
 
5:سگریٹ نوشی
 
سگریٹ نوشی نا صرف ایک سماجی برائی ہے بلکہ یہ ہماری صحت کی بھی بہت بڑی دشمن ہے۔ یہ دماغ کی صحت کو براہ راست متاثر کر سکتی ہے۔ سگریٹ پینے سے فیصلہ لینے کی صلاحیت بھی متاثر ہوتی ہے۔ یہ بہتر ہے کہ آپ اس سے مکمل پرہیز کریں۔
 
 ڈس کلیمر: پیارے قارئین، ہماری خبریں پڑھنے کے لیے آپ کا شکریہ۔ یہ خبر صرف آپ کو آگاہ کرنے کے لیے لکھی گئی ہے۔ ہم نے اسے لکھنے میں گھریلو علاج اور عام معلومات کی مدد لی ہے۔ اگر آپ کہیں بھی اپنی صحت سے متعلق کچھ بھی پڑھتے ہیں تو اسے اپنانے سے پہلے ماہر سے مشورہ ضرور لیں۔