بنگلہ دیش میں اردو فلموں کے نمایاں اداکار اور ہدایت کار الیاس جاوید بدھ کے روز داکا کے علاقے اتارا میں واقع ایک نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے جہاں وہ کینسر کے طویل علاج کے بعد زیر علاج تھے، انکے انتقال کی تصدیق انکی اہلیہ اور معروف اداکارہ ڈولی چودھری نے کی ہے۔
الیاس جاوید کا شمار ان فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے مشرقی پاکستان کے دور میں اردو سنیما کو شناخت دی، انہوں نے 1960 کی دہائی میں بطور ڈانس ڈائریکٹر اپنے فنی سفر کا آغاز کیا اور 1964 میں اردو فلم نئی زندگی سے اداکاری میں قدم رکھا۔
یہ بھی پڑھیں: اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کیلئے بلاسود قرضوں کی منظوری
انہوں نے اردو کے ساتھ ساتھ بنگالی فلموں میں بھی کام کیا اور بنگلہ دیش کی فلمی صنعت میں ایک مضبوط ثقافتی پل کا کردار ادا کیا، فلمی حلقوں کے مطابق الیاس جاوید کی وفات اردو سنیما کے ایک عہد کے اختتام کی مترادف ہے جنہیں انکے وقار، فن اور طویل خدمات کے باعث ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔