سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کے بھائی خالق حقیقی سے جا ملے
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کے بھائی خالق حقیقی سے جا ملے۔
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کے بھائی خالق حقیقی سے جا ملے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری ایک پوسٹ میں شگفتہ اعجاز نے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے بھائی کے انتقال کی اطلاع دی اور ساتھ ہی مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی درخواست بھی کی، تاہم انہوں نے بھائی کے انتقال کا وجہ نہیں بتائی۔

شگفتہ اعجاز کی جانب سے بھائی کے انتقال کی پوسٹ سامنے آنے پر شوبز شخصیات نے پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ان کے ساتھ تعزیت اظہار اور مرحوم کے بلندی درجات کی دعا کی۔

متعدد اداکاروں نے اداکارہ کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعائیں کیں۔

علاوہ ازیں اداکارہ کے مداحوں نے بھی شگفتہ اعجاز کے بھائی کے انتقال پر تعزیتی پیغامات بھیجے اور شگفتہ اعجاز سمیت دیگر اہل خانہ کے صبر کے لیے دعائیہ کلمات پوسٹ کیے۔

یاد رہے کہ شگفتہ اعجاز کے بھائی کے انتقال سے قبل گزشتہ برس ستمبر میں ان کے شوہر پروڈیوسر یحییٰ صدیقی بھی طویل عرصے تک کینسر سے زندگی کی جنگ لڑتے ہوئے انتقال کر گئے تھے۔

واضح رہے کہ شوہر کے انتقال کے تقریبا نصف سال بعد شگفتہ اعجاز نے رواں کے وسط میں ٹی وی اسکرین پر واپسی کی تھی اور حال ہی میں چند ڈراموں میں انہوں نے اداکاری کے جوہر دکھائے جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی بھی ملی۔