حالیہ دنوں میں اداکارہ صبا قمر اپنے دو ڈراموں ’پامال‘ اور ’کیس نمبر ‘9 کے باعث خبروں کی زینت بنی ہیں جبکہ حال ہی میں کراچی سے متعلق صباء قمر کے ایک بیان پر بھی سوشل میڈیا پر کافی بحث جاری ہے۔
اسی دوران ایک سینئر صحافی نے صبا قمر کے بارے میں متنازع دعوے کیے ہیں جس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے جبکہ صحافی کے ان دعووں پر صبا قمر نے بھی سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
مذکورہ صحافی کی جانب سے حالیہ ایک انٹرویو کے دوران دعویٰ کیا کہ صبا قمر 2003-2004 میں لاہور میں ایک ایسے گھر میں مقیم تھیں جو مبینہ طور پر ان کے کسی ’قریبی تعلق‘ والے شخص کا تھا لیکن شادی نہ ہونے پر وہ شخص انہیں ہراساں کرنے لگا۔
یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ پر شادی کے بعد خواتین کے ساتھ تعلقات کے الزامات
صحافی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ مذکورہ شخص کی ہراسانی سے متعلق شکایات لے کر اداکارہ نجی خبررساں ادارے کے دفتر آئیں جہاں ان سے پہلی ملاقات ہوئی۔
صبا قمر نے صحافی کے ان الزامات کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ ایسے جھوٹے دعوؤں کیلئے مذکورہ صحافی کے خلاف قانونی کارروائی کریں گی۔
سوشل میڈیا صارفین نے بڑی تعداد میں صبا قمر کے اس فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے ان کے فیصلے کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگوں کو عدالت میں جواب دینا چاہیے۔