رجب بٹ پر شادی کے بعد خواتین کے ساتھ تعلقات کے الزامات
Rajab Butt scandal
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک) :پاکستانی یوٹیوبررجب بٹ کو اُس وقت شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب متعدد خواتین نے ان پر شادی سے پہلے اور بعد میں تعلقات رکھنے کے الزامات عائد کیے۔

پاکستان کے معروف یوٹیوبررجب بٹ کے یوٹیوب پر82 لاکھ سے زائد سبسکرائبرزاورانسٹاگرام پر27 لاکھ فالوورز ہیں۔ رجب بٹ کی مقبولیت نے انہیں مقامی مواد تخلیق کار سے ملک کے سب سے زیادہ زیرِ بحث آن لائن شخصیات میں شامل کر دیا ہے۔

رجب بٹ نے دسمبر2024 میں شادی کی تھی اور2025 میں پہلے بچے کی پیدائش کے بعد مداحوں کا خیال تھا کہ ان کی زندگی کا ایک نیا اور پرسکون باب شروع ہو گیا ہے۔ تاہم حالیہ الزامات نے نہ صرف عوام میں غصے کی لہر دوڑا دی ہے بلکہ ان کے مداحوں کو بھی تقسیم کر دیا ہے۔

رجب بٹ اس سے قبل بھی پاکستان میں جوا بازی کی ایپس کو فروغ دینے کے الزامات میں قانونی مشکلات کا سامنا کر چکے ہیں جس کے بعد وہ برطانیہ منتقل ہو گئے تھے جہاں وہ اپنی عالمی ناظرین کے لیے مواد بناتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون صحافی کا آفتاب اقبال پر مبینہ جنسی ہراسانی کا الزام

سوشل میڈیا پررجب بٹ کی والدہ نے بیٹے کا دفاع کیا اور اس تنازع پر مایوسی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہر انسان، خاص طور پر لڑکوں کا ایک ماضی ہوتا ہے۔ ہمیں اُن لوگوں کو معاف کرنا چاہیے جو سچے دل سے اللہ کے سامنے توبہ کرتے ہیں۔

یہ تنازع اس بات پر نئی بحث چھیڑ چکا ہے کہ انفلوئنسرز کی ذاتی زندگی کس حد تک عوامی نکتۂ نظر سے مشروط ہونی چاہیے اور ڈیجیٹل دور میں اخلاقیات اور ذمہ داری کا معیار کیا ہونا چاہیے۔