مشہور ٹک ٹاکر علینہ عامر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

فائیل فوٹو
July, 2 2025
(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر ٹک ٹاکر علینہ عامر کی فیس ایکسپریشنز سے متعلق نئی ویڈیو نے دھوم مچا دی، جسے لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ ویڈیو سنو نیوز کے معروف پروگرام "سنو تو سہی" کی ایک قسط کا حصہ ہے، جس میں علینہ عامر بطور مہمان شریک ہوئیں۔
پروگرام کے دوران میزبان نے علینہ عامر سے فرمائش کی کہ وہ ایک مشہور میوزک پر لیپسنگ (lipsync) کریں۔ علینہ نے اس فرمائش کو نہ صرف قبول کیا بلکہ نہایت پُراثر انداز میں اداکاری کرتے ہوئے اپنے چہرے کے تاثرات سے حاضرین کو داد دینے پر مجبور کر دیا۔ ان کی ویڈیو کو پروگرام کے بعد سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا، جہاں سے یہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔
علینہ عامر کا یہ منفرد انداز اور پرفارمنس نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی سراہا جا رہا ہے۔ ان کے چاہنے والے ان کے چہرے کے ایکسپریشن، معصومیت اور انداز کو دلکش قرار دے رہے ہیں۔ کئی سوشل میڈیا صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ علینہ عامر نے بغیر کسی ڈائیلاگ یا الفاظ کے جو انداز پیش کیا، وہ کسی مکمل اداکارہ سے کم نہیں۔
واضح رہے کہ علینہ عامر ان چند ٹک ٹاکرز میں سے ہیں جو اپنی معصومانہ اور سادہ شخصیت کے باعث ناظرین کے دل جیتنے میں کامیاب رہی ہیں۔ ان کی ویڈیوز اکثر سادگی، مزاح اور دلچسپ انداز پر مشتمل ہوتی ہیں، جس کی وجہ سے ان کے فالورز کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر ٹرینڈنگ لسٹ میں علینہ عامر کا نام بھی شامل ہو گیا ہے، اور کئی میمز پیجز اور فن پیجز ان کی ویڈیو کو مختلف انداز میں پیش کر رہے ہیں۔ مداحوں کی طرف سے تعریف کے ساتھ ساتھ کچھ نے انہیں اداکاری کے میدان میں قسمت آزمانے کا مشورہ بھی دیا ہے۔
یہ ویڈیو ایک بار پھر اس بات کی دلیل ہے کہ ٹک ٹاک جیسے پلیٹ فارمز نئے ٹیلنٹ کو ابھارنے اور لوگوں تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔