2024 ءمیں معروف پاکستانی شخصیات کی شادیاں
Famous Pakistani celebrities to get married in 2024
لاہور:(ویب ڈیسک)سال 2024 ءمیں پاکستان کی شوبز، کرکٹ، سیاست، اور میڈیا کی مختلف شخصیات نے شادی کے بندھن میں بندھ کر اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا۔
 
یہ شادیاں نا صرف عوامی توجہ کا مرکز بنیں، بلکہ سال کے آغاز اور اختتام میں خصوصاً زیادہ دیکھنے کو ملیں۔
 
جنوری 2024: شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی 
 
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور معروف اداکارہ ثنا جاوید نے جنوری میں اپنی دوسری شادی کی۔
 
فروری 2024: عریشہ رضی خان اور ایمن زمان کی شادی
 
 ابھرتی ہوئی اداکارہ عریشہ رضی خان نے عبدالصمد سے جبکہ ٹک ٹاکر ایمن زمان نے بھی اپنے نکاح کی تقریب میں نیا آغاز کیا۔
 
اپریل 2024: مدیحہ رضوی، جنید علی پرویز، اور شہربانو نقوی کی شادیاں
 
 اداکارہ مدیحہ رضوی نے طلاق کے بعد جنید علی پرویز سے خاموشی سے شادی کی، جبکہ اے ایس پی شہربانو نقوی نے بھی اپریل میں شادی کے بندھن میں بندھیں۔
 
مئی 2024: ذوہاب خان اور وانیہ ندیم کی شادی
 
 نوجوان اداکار ذوہاب خان نے ساتھی اداکارہ وانیہ ندیم سے نکاح کیا۔
 
جون 2024: فیروز خان، ڈاکٹر زینب اور محمد جنید کی شادیاں
 
 اداکار فیروز خان نے ڈاکٹر زینب سے دوسری شادی کی، اور نیوز اینکر محمد جنید نے بھی اسی مہینے شادی کی۔
 
جولائی 2024: انوشے اشرف، جویریہ عباسی اور دانیہ ملک شاہ کی شادیاں
 
 وی جے انوشے اشرف نے خاموشی سے آن لائن نکاح کیا، سینیئر اداکارہ جویریہ عباسی نے دوسری شادی کی اور دانیہ ملک شاہ نے مرحوم عامر لیاقت حسین کی بیوی بننے کے بعد دوسری شادی کی۔
 
نومبر 2024: عمیر جسوال، سکندر رضوی کی شادیاں 
 
گلوکار عمیر جسوال نے شادی کے بعد اس کا اعتراف کیا، اور ماڈل سکندر رضوی نے ہسپانوی لڑکی سے شادی کی۔
 
دسمبر 2024: ارشاد بھٹی اور سما راج کی شادی
 
 صحافی ارشاد بھٹی نے سابق اداکارہ سما راج سے اپنی دوسری شادی کی۔
 
2024 کے اختتام پر دیگر شادیاں 
 
سینئر اداکارہ اسما عباس کے بیٹے احمد عباس نے شادی کی، اور شہریار منور و ماہین صدیقی نے 27 دسمبر کو نکاح کیا، تاہم ولیمہ 2024 کے اختتام تک منعقد نہیں ہوا تھا۔ ماڈل رحمہ زمان نے بھی اسی مہینے نکاح کیا۔
 
رواں سال کی ان شادیاں نے جہاں پاکستانی شوبز، میڈیا، اور سیاسی دائرے میں مزید جوش و جذبہ پیدا کیا، وہیں اس بات کا بھی اشارہ دیا کہ شخصیات کی ذاتی زندگیوں میں تبدیلیاں، پاکستانی عوام کی دلچسپی کا باعث بنتی ہیں۔