مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس حوالے سے چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں، جس نے ان کے مداحوں کو بے حد خوش کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر پھیلتی افواہوں کے مطابق نیلم منیر رواں سال کے اختتام تک شادی کریں گی،ان کی شادی کی تقریب پاکستان میں نہیں بلکہ متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔ تاہم نیلم منیر کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق یا بیان سامنے نہیں آیا،جس کی وجہ سے مداح مزید بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں کہ ان کا ہونے والا دلہا کون ہوگا۔
ذہن نشین رہے کہ رہے کہ کچھ عرصہ قبل نیلم منیر نے اپنی والدہ کے ہمراہ نجی نیوز چینل کے ایک کامیڈی شو میں شرکت کی تھی۔ اس پروگرام میں ان کی والدہ نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے نیلم منیر کو شادی کیلئے راضی کر لیا ہے۔
اسی شو میں نیلم نے یہ بھی بتایا تھا کہ انہیں اپنے ہمسفر کے طور پر ایک دیندار اور شریف شخص کی تلاش ہے، جو نماز پڑھنے والا ہو،خوبصورتی ان کیلئے اہم نہیں بلکہ کردار زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔
دوسری جانب نیلم منیر کے مداح جو ان کی شادی کی خبروں کے منتظر تھے اس انکشاف پر بے حد خوش ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی شادی کی خبروں پر تبصرے جاری ہیں اور ان کے چاہنے والے ان کے مستقبل کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا نیلم منیر جلد ہی اپنی شادی کی تصدیق کرتی ہیں یا یہ خبروں کا محض ایک سلسلہ ہی ہے۔