میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاکر گل چاہت کی ایک مبینہ ویڈیو آن لائن لیک ہوئی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل دیکھنے کو آ رہا ہے۔ کچھ صارفین کا دعویٰ ہے کہ گل چاہت نے خود ویڈیو لیک کی اور یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ان کی ویڈیوز آن لائن منظر عام پر آئی ہیں۔
ویڈیو لیک ہونے کے بعد گل چاہت کے مداحوں اور سماجی کارکنوں نے ان کے حق میں آواز اٹھائی۔ انہوں نے نجی زندگی کی خلاف ورزی کی مذمت کی اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
کئی صارفین نے ٹک ٹاکر گل چاہت کی رازداری اور تحفظ پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ویڈیو کسی بھی صورت متاثرہ شخص نے خود لیک نہیں کی ہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ گل چاہت کو انصاف دلانے کے لیے ان کے ساتھ متاثرہ فرد کے طور پر برتاؤ کیا جانا چاہیے۔
یاد رہے گل چاہت جن کے ٹک ٹاک پر 6.1 ملین فالوورز اور 182.6 ملین لائکس ہیں، پاکستان کی ڈیجیٹل دنیا میں ایک نمایاں شخصیت ہیں۔ ان کے منفرد مزاح اور رقص نے انہیں ان کے مداحوں کے دلوں میں ایک خاص مقام دیا ہے۔ ایک خواجہ سرا ہونے کے ناطے، انہوں نے اپنے پلیٹ فارم کو برابری اور قبولیت کے فروغ کے لیے استعمال کیا ہے، جو کہ ایک قابل تعریف اقدام ہے۔
واضح رہے یہ واقعہ ایک اہم سوال اٹھاتا ہے کہ عوامی شخصیات، خاص طور پر پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کی نجی زندگی کا تحفظ کیسے یقینی بنایا جائے۔