مناہل ملک لیک ویڈیوز سکینڈل، مشی خان بھی برس پڑیں
Mishi Khan
لاہور (سنو نیوز) نامو پاکستانی اداکارہ مشی خان نے مبینہ لیک ویڈیو سکینڈل پر ٹک ٹاکر مناہل ملک کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

معروف پاکستانی اداکارہ مشی خان نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر غیر مناسب مواد شیئر کرنے والے ٹک ٹوکرز کے خلاف اپنی شدید تنقید کا اظہار کیا، خاص طور پر انہوں نے ٹک ٹاکر مناہل ملک کی حالیہ ویڈیو سکینڈل شیدید برہمی کا اظہار کیا۔

سماجی مسائل اور سیاست پر اپنی بے باک رائے کے لیے مشہور مشی خان نے سوشل میڈیا کے اثر و رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے ایسے ویڈیوز کی بڑھتی ہوئی تعداد پر اپنی تشویش کا اظہار کیا، انسٹاگرام پر 2 ملین سے زائد فالورز رکھنے والی مناہل ملک بھی حال ہی میں مبینہ غیر مناسب ویڈیوز کی وجہ سے تنازعے کا شکار ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری کردہ اپنے ویڈیو بیان میں مشی خان نے کہا کہ ایکس پر ٹرینڈ دیکھ کر بہت افسوس ہوا،مناہل ملک کی مبینہ لیک ویڈیوز پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ یہ ویڈیوز خود لیک کی گئیں یا کسی نے کوئی زبردستی کی، یہ جو بھی معاملہ ہے بڑے ہی شرم کا مقام ہے۔

انہوں نے مناہل ملک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خود سے ویڈیو بنانا اور پھر یہ دوسرے کو ویڈیو لیک کرنے کی دھمکی دے کر اپنے ساتھ رہنے پر مجبور کرنا بہت غلط بات ہے، آپ کو خود خیال کرنا چاہیے کہ آپ دوسرے لوگوں کو انفلوئس کرتے ہیں، اگر کوئی جا رہا ہے تو اسے جانیں دیں۔

مشی خان بھارتی ادکارہ کی فلم کا حوالہ دیتے ہوئے مناہل پر تنقید جاری رکھتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے آپ اس فلم سے متاثر ہوئیں ہیں جس میں شہرت کے حصول کیلئے اداکارہ خود کی نازیبہ ویڈیوز وائرل کر دیتی ہے۔

مشی ملک نے ڈیپ فیک والی چہمگوئیوں کو رد کرتے ہوئے التجا کی کہ برائے مہربانی اپنے خاندان، اپنے والدین، ماحول اور اپنے معاشرے کا خیال کریں، ہم پہلے ہی اخلاقی طور پر گرتے جا رہے ہیں تو ایسے حالات میں کچھ اچھا کریں اور کسی لڑکے کی خاطر اس حد تک نہ گریں کہ بدنامی آپ کا مقدر بن جائے۔

اپنی ویڈیو کی کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ "یہ دیکھ کر بہت افسوس ہوا کہ یہ لوگ شہرت حاصل کرنے کیلئے انتہائی نچلی سطح تک گر چکے ہیں، یہ اپنے خاندان، والدین اور معاشرے کے لئے بے عزتی کا باعث بنتے ہیں، ان کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد کی جائے"

یہ واقعے نے سوشل میڈیا پر مواد کی اخلاقیات اور متاثرین کی ذمہ داریوں کے بارے میں بحث کو دوبارہ شروع کر دیا ہے، یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کسی ٹک ٹاکر کی ذاتی ویڈیوز لیک ہوئی ہوں، اس پہلے بھی کافی مشہور ٹک ٹاکر کی ویڈیوز لیک ہو چکی ہیں۔

اس معاملے کے جواب میں ٹک ٹاکر مناہل ملک نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے لیک ہونے والی ویڈیوز کو فیک قرار دیتے ہوئے اس سارے معاملے کی شدید مخالفت کی۔

@minahilmalik727

🙏🏻

♬ original sound - minahil malik

 

اپنے ویڈیو بیان میں مناہل ملک نے مبینہ لیک ویڈیوز کے خلاف ایف آئی اے سے رجوع کرنے کا بھی کہا۔