بالی ووڈ اداکار گووندا کو گولی لگ گئی
Bollywood actor Govinda was shot
ممبئی:(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکار اور شیو سینا (شندے دھڑے) کے رہنما گووندا کی منگل کو غلطی سے اپنے ہی ریوالور سے ٹانگ میں گولی لگ گئی۔ واقعے کے بعد ان فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا۔
 
کہا جا رہا ہے کہ گووندا ممبئی میں اپنے گھر پر اپنا ریوالور صاف کر رہے تھے جب ان کی ٹانگ میں گولی لگی۔
 
انڈین میڈیا کے مطابق ان کی اہلیہ سنیتا گھر پر نہیں تھیں۔ وہ جے پور میں تھیں لیکن خبر سنتے ہی وہاں سے چلی گئیں۔
 
گووندا کے منیجر نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو بتایا، "وہ اپنا لائسنس یافتہ ریوالور ڈھانپ کر رکھ رہا تھا، جب وہ اپنی ٹانگ پر گرا اور گولی لگ گئی۔" ڈاکٹروں نے ان کی ٹانگ سے گولی نکال دی ہے اور اب وہ مکمل طور پر ٹھیک ہیں لیکن اب بھی ہسپتال میں ہیں۔