چاہت فتح علی خان ہمارے گلوکاروں کی تذلیل ہے:شفقت امانت علی خان
Image
کراچی :(ویب ڈیسک )معروف پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی خان کا چاہت فتح علی خان بارے سخت بیان،پاکستانی گلوکاروں کے لیے تذلیل قرار دے دیا۔

 تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی شو میں شفقت امانت علی خان نے اپنی ذاتی اور فنی زندگی کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی اور اپنے سنے والوں کے ساتھ بہت سی باتوں اور یادوں کو شیئر کیا۔

گفتگو کرتے ہوئےمعروف گلوکار کا چاہت فتح علی خان کے حوالے سے یہ کہنا تھا کہ مجھے یہ دیکھ کر بہت دکھ ہوا کہ ہمارےاپنے لوگوں نے صرف مذاق اور ویوز حاصل کرنے کے لیے چاہت فتح علی خان جیسے لوگوں کو وائرل کرکے موسیقی کا مذاق بنادیا ہے، صرف چاہت فتح علی خان کی وجہ سے ہمارے گلوکاروں کی تذلیل ہورہی ہے۔ 

شفقت امانت علی کاکہنا تھا کہ بہت سے لوگ چاہت فتح کو باقاعدہ سنگرکہہ کر بلاتے ہیں اور پھر ان کے بارے میں یہ کہتے ہیں کہ انہوں نے اپنا نیا گانا ریلیز کیا ہے۔
 
انہوں نے اس دوران اپنے سننے اور دیکھنے والوں سے درخواست کی کہ چاہت فتح آپ کے ملک کی موسیقی اور گلوکاروں کا مذاق اڑا رہا ہے۔ اس طرح کے لوگوں کوبراہ کرم وائرل نہیں کریں۔چاہت فتح علی خان کوپاکستانیوں نے سٹار بنانےکوئی کسر نہیں چھوڑی۔
 
پاکستانی گلوکار کے مطابق اب ہماری عوام ایسا ہی فضول مواد دیکھنا پسند کرتی ہے، انہیں سستی تفریح کی  ضرورت ہے، ہمارے لوگ حقیقی کے بجائے ایک عجیب اور مضحکہ خیز فنکار کی تعریف کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کے اثرات یہ مستقبل میں اپنے بچوں پر دیکھیں گے۔
 
دوسری جانب گذشتہ دنوںپاکستان کے بے سریلے اور کامیڈین سنگر چاہت فتح علی خان نے اپنے وائرل گانے ’اکھ لڑی بدو بدی‘ کا دوسرا ورژن بھی جاری کردیا ہے، تاہم اس بار انہوں نے اپنے گانے کو یوٹیوب پر جاری نہیں کیا۔
 
 چاہت فتح علی خان نے اس سال پہلی مرتبہ عید الفطر کے دنوں میں ’بدو بدی‘ کا پہلا گانا ریلیز کیا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے بہت زیادہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا اور گانے کو گلوکار کے یوٹیوب چینل پر 2 کروڑ 80 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا تھا۔ 
 
چاہت فتح علی خان کے گانے پر ملکہ ترنم نورجہاں کے آفیشل یوٹیوب چینل کی جانب سے کاپی رائٹس کے دعووں کے بعد بدوبدی کو یوٹیوب نے حذف کردیا تھا۔
 
چاہت فتح علی خان نے یوٹیوب سے گانے کے ڈیلیٹ ہونے پر دعوٰی کیا تھا کہ ان کا گانا کاپی نہیں بلکہ نور جہاں کے گانے سے مختلف ہے، انہوں نے صاف صاف بتایا تھا کہ انہوں نے ملکہ ترنم نورجہاں کے گانے کو کاپی نہیں کیا تھا۔
 
ساتھ ہی پاکستان کے بے سریلے سنگر چاہت فتح علی خان نے ’بدو بدی‘ پارٹ ٹو کو بھی جاری کرنے کا اعلان کیا تھا جس کو انہوں نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کردیا ہے۔
 
کامیڈین سنگر چاہت فتح علی خان نے اپنا گا نابدوبدی پارٹ 2یوٹیوب کی بجائے اس بار انسٹاگرام پر جاری کیا ہے اور اس بار گانے کو قدرے طویل رکھا گیا ہے۔
 
بدوبدی پارٹ 2 کی ویڈیو کو اس بار چاہت فتح علی خان نے تقریباً 4منٹ کا رکھا گیا ہے، تاہم گانے کی موسیقی اور شاعری تقریبا پہلے گانے والی ہی ہے اور اس بار ان کے ساتھ گانے میں کوئی ماڈل پرفارمنس کرتی دکھائی نہیں دیتیں، البتہ انہوں ںے ماڈلز کے الگ سے پوز کو گانے کا حصہ بنایا ہے۔
 
سوشل میڈیا صارفین نے چاہت فتح علی خان کے بدوبدی پارٹ 2 پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فلاپ گانا ہے ساتھ ہی کچھ صارفین نے لکھا کہ کیا کہ یوٹیوب پر گانا جاری نہیں کیا ورنہ اس بار کاپی رائٹس کے دعووں کے تحت چاہت فتح علی خان کا یوٹیوب چینل ہی ڈیلیٹ کردیا جاتا۔
 
اد رہے کہ پاکستان کے بے سریلے سنگر چاہت فتح علی خان سے قبل ’اکھ لڑی بدوبدی‘ کا گانا پہلی بار نورجہاں نے پاکستانی فلم کے لیے گایا تھا۔
 
’اکھ لڑی بدوبدی‘ کو ملکہ ترنم نور جہاں نے 1973 میں ریلیز ہونے والی فلم بنارسی ٹھگ کے لیے گایا تھا۔ ’اکھ لڑی بدوبدی‘ کا شمار اپنے دور کے مقبول ترین گانوں میں ہوتا ہے اور اسے دیگر فنکار بھی اپنی آواز میں گاچکے ہیں۔