پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی شادی؟ خبر سوشل میڈیا پر وائرل
Image
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی خوبصورت ترین اداکارہ ہانیہ عامر اور اداکار زاویار نعمان اعجاز کی عروسی کپڑوں میں ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا ہے۔

 زاویار نعمان اعجاز اور ہانیہ عامر سال 2022 میں پاکستانی ڈراما میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا اور اسی ڈرامے کے باعث دونوں اداکاروں کی دوستی بھی ہوگئی تھی۔

 

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ہانیہ عامر اور زاویار نعمان اعجاز کی شکلوں کو مختلف طریقوں سے چھپانے کی کوشش کی گئی لیکن ایک چیز جو واضح طور پر دیکھی جاسکتی ہے وہ یہ ہے کہ دونوں اداکار دلہا دلہن بنے ہوئے ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نکاح کی تقریب ہورہی ہے جس میں دونوں اداکاروں نے سفید عروسی جوڑوں میں ملبوس نظر آرہے ہیں۔

 

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے جوڑے پر گوٹے اور ستاروں کا دلکش کام بھی نظر آرہا ہے، جب کہ دونوں نے گلے میں سفید موتیاں اور مختلف پھولوں کے ہار بھی پہنچ رکھے ہیں۔

 

زاویار اور ہانیہ کی وائرل ویڈیو دیکھنے کے بعد مداح خوشی سے جھوم اٹھے کہ ان کی پسندیدہ جوڑی نے شادی کرلی ہے، لیکن فورا ہی وائرل ویڈیو کی حقیقت بھی منظر عام پر آگئی۔

 

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو زاویار نعمان اور ہانیہ عامر کے نکاح یا شادی کی نہیں بلکہ اس کے برعکس ایک برانڈ کی برائیڈل کلیکشن کیلئے کروائے گئے فوٹو شوٹ کا حصہ ہے۔

 

ماہا وجاہت کے آفیشل اکاؤنٹ پر جاری ہونے والی ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین محبت سے بھرپور کمنٹ کرتے دکھے۔

 

ہانیہ عامر کے برائیڈل میں فوٹو شوٹ پر ایک مداح نے لکھا کہ میرا نازک سا دل اس برائیڈل فوٹوشوٹ کیلئے بلکل بھی تیار نہیں تھا، ایک اور سوشل میڈیا صارف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کاش یہ فوٹو شوٹ سچ میں دونوں اداکاروں کی شادی کا ہوتا۔