سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی

Gold Price in Pakistan Today
فائل فوٹو
Updated | Published June, 5 2026 |
کراچی:(ویب ڈیسک) سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد زیورات خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشی کا سما بندھ گیا۔

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمتی دھاتوں کے نرخ کم ہونے سے سونے کی قیمت میں بڑی گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 14.69 ڈالر کمی کے بعد 4453 ڈالر فی اونس تک آ گئی، جس کے اثرات فوری طور پر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھنے میں آئے۔

آل پاکستان صرافہ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ سونا 1469 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 67 ہزار 816 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1323 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 1 ہزار 12 روپے مقرر ہو گئی۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کا براہ راست اثر مقامی مارکیٹ پر پڑتا ہے، جس کے باعث سونے کے نرخوں میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی دیکھی جاتی ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی سامنے آئی ہے، مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 67 روپے سستی ہو کر 7730 روپے پر آ گئی، جس سے چاندی کے خریداروں کو بھی کچھ ریلیف ملا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول بحران میں شدت، فی لیٹر پیٹرول 500 روپے کا ہوگیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، فی تولہ سونا 4 لاکھ 69 ہزار 285 روپے تک پہنچ گیا تھا، تاہم آج کی کمی کے بعد مارکیٹ میں خریداروں کی دلچسپی میں اضافہ متوقع ہے۔