حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ہوشربا اضافے کا اعلان
وفاقی حکومت نے مٹی کے تیل کے بعد لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی ہوشربا اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا۔
فائل فوٹو
اسلام آباد : (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے مٹی کے تیل کے بعد لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی ہوشربا اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

حکومت کی جانب سے لائٹ ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 67 روپے 51 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 302 روپے 52 پیسے فی لٹر پر پہنچ گئی۔

علاوہ ازیں حکومت نے جہازوں میں استعمال ہونے والے فیول کی قیمت میں بھی 13فیصد اضافہ کیا اعلان کیا ہے ، جیٹ فیول 45 روپے 73پیسے فی لٹر مہنگا ہو کر 388 روپے ایک پیسے فی لٹر کا ہو گیا جس کے بعد ملک بھر میں فضائی کرایوں میں مزید اضافے کا اندیشہ ہے۔

اس سے قبل جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل 39 روپے 20 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 358 روپے ایک پیسہ فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

وزارت توانائی کے مطابق حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر عائد لیوی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 105 روپے 37 پیسے جبکہ ڈیزل پر 55 روپے 24 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول فروخت کرنے پر پابندی، نوٹیفکیشن جاری

حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کو وقتی ریلیف فراہم کرنے کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

وزارت توانائی نے بتایا کہ حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کیلئے 23 ارب روپے کی سبسڈی ادا کرے گی، یہ سبسڈی 14 مارچ سے 20 مارچ تک کے عرصے کیلئے دی جائے گی۔

رہورٹس کے مطابق پیٹرول پر فی لیٹر 49 روپے 63 پیسے جبکہ ڈیزل پر فی لیٹر 75 روپے 5 پیسے سبسڈی دی جائے گی تاکہ قیمتوں کو مستحکم رکھا جا سکے۔ 

ضرور پڑھیں