مارکیٹ میں مندی کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس میں 555 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور یہ 1 لاکھ 53 ہزار 866 پوائنٹس پر بند ہوا۔
تاجروں کے مطابق مارکیٹ میں مندی کی وجہ عالمی مالیاتی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال اور ملکی معاشی عوامل ہیں۔ سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اپنایا اور زیادہ خرید و فروخت سے گریز کیا، جس کے باعث مارکیٹ کا مجموعی رجحان نیچے کی طرف رہا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ملکی سیاسی اور اقتصادی صورتحال کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر ہونے والی مالیاتی تبدیلیاں بھی مارکیٹ کی اتار چڑھاؤ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
انہوں نے سرمایہ کاروں کو مشورہ دیا کہ وہ مختصر مدتی مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ پر زیادہ فکر نہ کریں بلکہ طویل مدتی سرمایہ کاری پر توجہ دیں۔
مارکیٹ کے دیگر انڈیکسز میں بھی کمی دیکھی گئی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مجموعی طور پر سرمایہ کار محتاط ہیں اور بڑے سرمایہ کاری فیصلے موخر کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
تاجروں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت اور مالیاتی ادارے سرمایہ کاری کے ماحول کو مستحکم کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کریں تو مارکیٹ جلد بحالی کی طرف بڑھ سکتی ہے، اس کے ساتھ ہی سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھنے اور مارکیٹ میں مثبت رجحان قائم ہونے کی توقع ہے۔