گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
Cooking oil price hike
فائل فوٹو
لاہور:(ویب ڈیسک) ملک میں مہنگائی کی لہر برقرار ہے اور روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

حالیہ دنوں میں جاری مہنگائی کے باعث گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہو گیا، جس کے باعث شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

لاہور کی اوپن مارکیٹ میں درجہ دوم گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 20 روپے فی کلوگرام اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تاجروں کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد درجہ دوم گھی اور آئل کی قیمت بڑھ کر 545 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے۔ قیمتوں میں اچانک اضافے نے گھریلو بجٹ کو شدید متاثر کیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ خام مال کی قیمتوں میں اضافہ اور ترسیل کے اخراجات بڑھنے کے باعث گھی اور آئل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی اشیائے خور و نوش مہنگی ہو چکی ہیں، اب گھی اور آئل کی قیمت میں اضافہ ان کیلئے مزید پریشانی کا باعث بن رہا ہے۔

گھریلو خواتین کا کہنا ہے کہ باورچی خانے کے اخراجات پہلے ہی بہت زیادہ ہو چکے ہیں اور گھی و آئل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عام آدمی کی قوت خرید کو متاثر کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 51 روپے فی لیٹراضافے کا امکان

صارفین کی جانب سے پنجاب حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کا فوری نوٹس لیا جائے اور مارکیٹ میں اشیائے خور و نوش کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو کچھ ریلیف مل سکے۔

ضرور پڑھیں