سونے کی قیمتوں میں استحکام
Gold price Pakistan
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں آج سونے کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا۔

آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 7 ہزار 778 روپے پر بدستور برقرار ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس نرخ 3 ہزار 865 ڈالر پر مستحکم ہیں۔

رپورٹس کے مطابق آج سونے کے نرخوں میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا اور مارکیٹ کا رجحان پرسکون رہا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر اور عالمی مارکیٹ میں طلب و رسد کے باعث سونے کے نرخوں میں اتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

ذہن نشین رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کے دام 2 ہزار 500 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 7 ہزار 778 روپے تک آگئے تھے، اسی طرح 10 گرام سونے کے بھاؤ میں 2 ہزار 144 روپے کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 603 روپے رہی۔

یہ بھی پڑھیں:ایک سال کے دوران ٹول ٹیکس میں 100 فیصد اضافہ

عالمی سطح پر سرمایہ کار فی الحال محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح سے نیچے آنے کے بعد استحکام کی کیفیت میں ہیں۔ مستقبل میں یہ رجحان عالمی معیشت، ڈالر کی قدر اور طلب میں اضافے یا کمی سے مزید متاثر ہوسکتا ہے۔