عالمی و ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
 عالمی و ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی آگئی۔
فائل فوٹو
کراچی: (سنو نیوز) عالمی و ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی آگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملکی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار 500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 59 ہزار 500 روپے سے کم ہو کر 3 لاکھ 58 ہزار روپے پر آگئی۔

جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بتایا گیا کہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی، آج دس گرام سونے کے بھاؤ میں ایک ہزار 286 روپے کمی آئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 10 گرام سونا 3 لاکھ 6 ہزار 927 روپے کا ہو گیا۔

اسی طرح عالمی صرافہ منڈیوں میں بھی سونے کے بھاؤ میں کمی ریکارڈ کی گئی، بین الاقوامی صرافہ بازاروں میں سونا 15 ڈالر فی اونس سستا ہو گیا جس کے بعد عالمی صرافہ مارکیٹوں میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ہزار 353 ڈالر پر آگئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز عالمی و ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

گزشتہ روز مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا ، جس کے بعد ایک تولہ سونا 3 لاکھ 59 ہزار 500 روپے میں فروخت ہو ا، اسی طرح 10 گرام سونا 429 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 8 ہزار 213 روپے کا ہو گیا تھا۔